" سوالات کے خُدا کی طرف سے جوابات" (Urdu Version) by Susan Davis (best ereader for pc .txt) 📕
Read free book «" سوالات کے خُدا کی طرف سے جوابات" (Urdu Version) by Susan Davis (best ereader for pc .txt) 📕» - read online or download for free at americanlibrarybooks.com
- Author: Susan Davis
Read book online «" سوالات کے خُدا کی طرف سے جوابات" (Urdu Version) by Susan Davis (best ereader for pc .txt) 📕». Author - Susan Davis
خُدا کا کلام:
" سوالات کے خُدا کی طرف سے جوابات"
(ہمارے خُداوند کی طرف سے یہ کلام سُوسن کو 9 مارچ 2014 سے 4 مئی 2014 کے درمیان مِلا)
سٌوسن کا سوال: آپ کیسے چاہتے ہیں کہ اِس آخری زمانہ میں مسیحی اپنی زِندگی کِس طرح بسر کریں؟ :
خُدا کا جواب:
میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے اپنی زِندگی اِس طرح بسر کریں: میں چاہتا ہوں کہ وہ دِن بھر میرا پیچھا کریں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ دِن بھر اپنے گُناہوں سے توبہ کریں اِسی طرح وہ اپنی پوشاک کو پاک صاف رکھ سکتے ہیں۔
توبہ ہی کُنجی ہے۔ میرے بچوں کو اپنی نجات کے حصول کے لئیے مُجھے تلاش کرنا لازم ہے۔ میری نجات کے حصول کے علاوہ اور کوئی رستہ نہیں جِس پر چل کر آدمی خود کو محفوظ کر سکے۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ دِن بھر مٌجھ سے باتیں کریں۔ میں چاہتا ہوں کہ میں دِن بھر اُن کی رہنمائی کروں اور اِس کے لئیے اُن کو میرے ساتھ قریبی رِشتہ استوار کرنا ہو گا۔ ایسا نہ ہو گا جب تک وہ دِن کے خاموش لمحوں میں میری تلاش نہ کریں۔ اگر تُم میرے لئیے وقت نِکالنا چاہتے ہو تو تُمہیں نِکالنا ہی ہو گا۔ جو بچے مُجھے ڈُھونڈتے ہیں میں اُنہیں برکات سے نوازتا ہوں۔ درحقیقت خُدا کی تلاش کرنا برکت کا وسیلہ اور وجہ ہے۔
24 زبور 3 اور 4 آئت:
خُداوند کے پہاڑ پر کون چڑھیگا اور اُس کے مقدس مقام پر کون کھڑا ہوگا؟
وہی جس کے ہاتھ صاف ہیں اور جسکا دِل پاک ہے۔ جس نے بطالت پر دِل نہیں لگایا اور مکر سے قسم نہیں کھائی۔
یعقوب 4 باب 7 تا 10 آیات:
پَس خُدا کے تابِع ہو جاؤ اور اِبلِیس کا مُقابلہ کرو تو وہ تُم سے بھاگ جائے گا۔
خُدا کے نزدِیک جاؤ تو وہ تُمہارے نزدِیک آئے گا۔ اَے گُناہگارو! اپنے ہاتھوں کو صاف کرو اور اَے دو دِلو! اپنے دِلوں کو پاک کرو۔
افسوس اور ماتم کرو اور روؤ۔ تُمہاری ہنسی ماتم سے بدل جائے اور تُمہاری خُوشی اُداسی سے۔
خُداوند کے سامنے فروتنی کرو۔ وہ تُمہیں سربُلند کرے گا۔
عبرایوں 10 باب 22 آئت:
تو آؤ ہم سَچّے دِل اور پُورے اِیمان کے ساتھ اور دِل کے اِلزام کو دُور کرنے کے لِئے دِلوں پر چھِینٹے لے کر اور بَدَن کو صاف پانی سے دھُلوا کر خُدا کے پاس چلیں۔
ایسعیاہ 1 باب 16 آئت:
اپنےآپکو دھو۔ اپنےآپکو پاک کرو۔ اپنے بُرےکاموں کو میرے سامنے سے دُور کرو۔ بدفعلی سے باز آؤ۔
مُکاشفہ 3 باب 19 آئت:
مَیں جِن جِن کو عزِیز رکھتا ہُوں اُن سب کو ملامت اور تنبِیہ کرتا ہُوں۔ پَس سرگرم ہو اور تَوبہ کر۔
یوحنا 14 باب 6 آئت:
یِسُوع نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہُوں کوئی میرے وسِیلہ کے بغَیر باپ کے پاس نہِیں آتا۔
2 تواریخ 15 باب 2 آئت:
اور وہ آسا سے ملنے کو گیا اور اُس سے کہا اَے آسا اور سارے یہوداہ اور بنیمین میری سنو۔خُداوند تُمہارے ساتھ ہے جب تک تُم اُس کے ساتھ ہو اور اگر تُم اُس کے طالب ہو تو وہ تُم کو ملیگا پر اگر تُم اُسے ترک کرو تو وہ تُم کو ترک کریگا۔
سُوسن کا سوال:
اِس تاریک دور میں لوگوں کو اپنے ایسے دوستوں اور خاندان کے لئیے کِس طرح دُعا کرنی چاہئیے جو نجات کے راستہ سے بھٹک چُکے ہیں؟
خُدا کا جواب:
میرے بچوں کو اِس طرح دُعا کرنی چاہئیے: میں چاہتا ہوں کہ وہ پُختہ دِل اور ارادے کے ساتھ میرے پاس آئیں۔ وہ اپنے دِل میں یہ یقین رکھیں کہ میرے پاس اُن کے دوستوں اور خاندان کو بچانے کے تمام جوابات موجود ہیں۔ اپنے روستوں اور خاندان کے متعلق تمام خدشات کے حل کے لئیے مُجھ پر بھروسہ کرو۔ اپنے دِل سے مُجھے بتاؤ کہ کِس چیز کے لئیے تُم جدوجہد کر رہے ہو اور اپنا سارا بوجھ مُجھ پر لاد دو۔ مُجھے بتاؤ کہ تُم کیسے یقین کرو گے کہ میں ہی وہ واحد راستہ ہوں جِس کے زریعے تُمہارا گھرانہ نجات پا سکتا ہے۔ میرے ساتھ رابطے میں رہو اور مُجھے بتاؤ کہ اپنے اُن عزیزاوقارب کے لئیے جو نجات کے راستہ سے بھٹک چُکے ہیں تُم درد رکھتے ہو۔ اِن کو میرے قدموں میں رکھ دو۔ ہر روز، ہر گھڑی بلکہ جب بھی تُم چاہو۔ میں ہر وقت (24/7) موجود رہنے والا خُدا ہوں۔ میں کبھی نہیں سوتا۔ میں ہر وقت جاگتا ہوں اور تُمہاری اور تُمہارے خاندان کی نگہبانی کرتا ہوں۔ میرا جواب شائد ہمیشہ ویسا نہ ہو جیسا تُم سُننا چاہتے ہو اور جیسا تُمہیں مُناسب لگتا ہے پر میں مُقدس خُدا ہوں ۔ میں سب دیکھتا ہوں، میں سب جانتا ہوں اور جانتا ہوں کہ تُمہارے اور تُمہارے گھرانے کے لئیے کیا مُفید ہے۔ میں اوپر سے نظر کرتا ہوں اور جانتا ہوں کہ کِس کو کیا درکار ہے۔ اگر وہ صِرف میرے پاس آئیں اور اپنے سر میرے کندھوں پر رکھیں تو وہ اِس پریشان کُن دُنیا سے چُھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ میں یہی چاہتا ہوں کہ میرے بچے اب مُجھے سنجیدہ دِل کے ساتھ تلاش کریں اور مُجھے اپنی واحد اُمید اور عظیم خواہش مانیں۔ میں اِنسانی روح کی تمام ضروریات پوری کر سکتا ہوں۔ تمام ضروریات مُجھ سے پوری ہو سکتی ہیں۔ میرے پاس اِنسان کی تمام پریشانیوں کا حل ہے بشمول اُن کے عزیزواقارب کی نجات کا بھی۔
یرمیاہ 7 باب 23 آئت:
بلکہ میں نے اُنکو یہ حکم دیا اور فرمایا کہ میری آواز کے شنوا ہو اور میں تمہارا خدا ہونگا اور تم میرے لوگ ہوگے اور جس راہ کی میں تم کو ہدایت کُروں اُس پر چلو تاکہ تمہارا بھلا ہو۔
91 زبور 1 آئت:
جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکونت کریگا۔
سُوسن کا سوال:
دُنیا ایک تاریک جگہ میں بدل رہی ہے۔ لوگوں کو یقین دہانی کے لئیے کیا کرنا چاہئیے کہ اُن کو معلوم ہو کہ وہ تیرے (خُدا) ساتھ سہی چل رہے ہیں یا نہیں؟
خُدا کا جواب:
اُن کو کہو کہ میں حلیم خُدا ہوں جو محبت کرتا ہے اور اُس تک رسائی آسان ہے۔ اگر وہ مُجھے پُکاریں تو مُجھ تک پہنچ سکتے ہیں۔ وہ میرا نام پُکاریں گے اور بچائے جائیں گے۔ میں اُن کے صاف سٌفاف کپڑے اور ملبوسات چاہتا ہوں۔ اگر وہ متواتر توبہ کرتے رہیں تو صاف جامے، پاکیزہ مقاصد اور ایک ایسے دِل کے ساتھ جو خُدا کے لئیے جُستجو کرتا ہو کی خواہش کے ساتھ میرے پاس آئیں تو میں اُن کے گُناہ معاف کروں گا اور اپنے کلام، اپنی کتاب اور اپنے روح کے وسیلہ سے سچائی سے ہمکنار کروں گا۔ اُنھیں مکمل طور پر اپنا سب کُچھ میرے حوالے کر کے میرے پاس آنے کی ضرورت ہے۔ اُنھیں مُجھے اپنا واحد خُدا اور اُستاد تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہیں اپنا سب کُچھ حتی' کہ اپنے مُستقبل کے منصوبے اپنے شخصی راستے میرے حوالے کرنے پڑیں گے اور اپنی زِندگی میں میری کامل مرضی کو بجا لانا ہو گا۔ یہ سب میری بادشاہی میں داخل ہونے اور میری واپسی کے لئیے اُن کے دِل کی تیاری کے لئیے نہائیت ضروری ہے۔ اُنھیں ہر روز بلکہ ہر لمحہ اپنی زِندگی میں میری حکمرانی اور رہنمائی کی ضرورت ہے۔ پِھر میں اُن کے دِلوں کو صاف کر دوں گا اور اُس کے اند گوشت کا ایک ایسا دِل بناؤں گا جو میری صورت پر بنا ہو۔
اعمال 2 باب 21 آئت:
اور یُوں ہوگا کہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نِجات پائے گا ۔
اِفسیوں 5 باب 26 اور 27 آئت:
تاکہ اُس کو کلام کے ساتھ پانی سے غُسل دے کر اور صاف کر کے مُقدّس بنائے۔
اور ایک اَیسی جلال والی کلِیسیا بنا کر اپنے پاس حاضِر کرے جِس کے بَدَن میں داغ یا جھُرّی یا کوئی اَور اَیسی چِیز نہ ہو بلکہ پاک اور بے عَیب ہو۔
یوحنا 13 باب 14 آئت:
پَس جب مُجھ خُداوند اور اُستاد نے تُمہارے پاؤں دھوئے تو تُم پر بھی فرض ہے کہ ایک دُوسرے کے پاؤں دھویا کرو۔
حزقی ایل 36 باب 26 آئت:
اور میں تم کو نیا دل بخشو نگا اور نئی روح تمہارے باطن میں ڈالونگا اور تمہارے جسم میں سنگین دل کو نکال ڈالونگا اور گوشتین دل تم کو عنائیت کرونگا ۔
سُوسن کا سوال:
کوئی کیسے جان سکتا ہے کہ وہ تیرے ساتھ ٹھیک چل رہا ہے اور تیری جلد آمد کے جشن کے لئیے تیار ہے؟
خُدا کا جواب:
یہ معلوم کرنے کا طریقہ کہ تُم تیار ہو یا نہیں یہی ہے کہ تُم اپنی زِندگیوں میں میری کامل مرضی پر چلتے ہو یا نہیں۔ خواہ تُم نہیں جانتے کہ حقیقت میں اِس بات کا کیا مطلب ہے مگر تُمہیں میری نا کہ میرے دُشمن کی مرضی پر پورا اُترنے کا مُشتاق ہونا چاہئیے۔ تُمہیں میری مرضی پر پورا اُترنے کے لئیے میری تلاش کرنی چاہئیے۔ تُمہیں اپنی کُھلی بانہوں کے ساتھ میرے پاس آنا ہوگا، بانہیں کھول کر مُجھے کہنا ہو گا کہ تُم اپنی زِندگی میں میری مرضی بجا لانے کے لئیے ہر طرح سے تیار ہو۔ پِھر میری مرضی کے لئیے ہمیشہ ہر روز مُجھے ڈُھونڈو۔ ہر روز اپنے دِل اور اپنے آپ کو میرے حوالے کرو۔ مُجھے کہو کہ اے خُداوند میں کِسی اور کا نہیں بلکہ صِرف تیرا ہو کے رہنا چاہتا ہوں۔ میرے دُشمن کا نہیں، اِس دُنیا کا نہیں، اپنے آپ کا نہیں مگر مکمل طور پر میرا بن جاؤ اور میری کامل مرضی پر چلو۔ یہ سب میں تُم سے چاہتا ہوں کہ میرے لئیے تیاری کرو۔ میں تُمہاری رہنمائی کروں گا۔ اگر تُم نرم اور شفاف دِل سے میری طرف رجوع لاؤ گے تو میں تُمہیں ایسا بناؤں گا جیسا تُمہیں ہونا چاہئیے اور جیسا میں چاہتا ہوں کہ تُم بنو۔ روح کے پھلوں سے لدے رہو اور میری شبیع پر اپنی روح کو نیا نکھار بخشو۔ خُود کو کامل بناؤ کیونکہ میں تُمہیں روز مُقدس کر رہا ہوں۔ میں ہی وہ واحد ہوں جِس کے ساتھ تُم روز چلنا چاہتے ہو۔ میں یہی چاہتا ہوں۔ میں جلد آ رہا ہوں۔ میرا ہاتھ پکڑو اور اپنے خالق کے ساتھ چلو۔ ایسا ہی ہونا چاہئیے۔ میں تُمہارا مُنتظر ہوں میرے بچو۔ دیر مت کرو۔ میرے دُشمن کے ساتھ گُزارا ہر لمحہ ایک بڑے پچھتاوے کا سبب بنے گا جب تُم جانو گے کہ میرے ساتھ رہنا کِتنا شیریں تھا۔
متی 7 باب 21 آئت:
جو مُجھ سے اَے خُداوند اَے خُداوند کہتے ہیں اُن میں سے ہر ایک آسمان کی بادشاہی میں داخِل نہ ہوگا مگر وُہی جو میرے آسمانی باپ کی مرضی پر چلتا ہے۔
متی 12 باب 50 آئت:
کِیُونکہ جو کوئی میرے آسمانی باپ کی مرضی پر چلے وُہی میرا بھائِی اور میری بہن اور ماں ہے۔
سُوسن کا سوال:
اگر ایک اِنسان خُدا کے ساتھ ٹھیک طریقے سے چلنا چاہتا ہے تو اُسے کیا کرنا چاہئیے؟
خُدا کا جواب:
اِسی لئیے میں کہتا ہوں میرے بچو! اپنے خُدا کو خاموش اور علحدہ جگہ پر تلاش کرو۔ جگہ جہاں تُم اپنے خُدا کے ساتھ تنہائی میں بات کر سکوں جہاں میں تُمہارے دِل و دماغ میں اولین جگہ پر ہوں اور دِن بھر کی مصروفیات ہماری مُلاقات میں مزاحمت کا باعث نہ بنیں۔ مُجھے اِس طریقے سے تلاش کرو تو میں تُمہیں مِل جاؤں گا۔ اپنے گُناہوں سے توبہ کرو کیونکہ میں پاک خُدا ہوں اور میں پاکیزگی چاہتا ہوں۔ میں نے ایک رستہ بنایا ہے جِس کے ذرئیعے تُم مُجھ تک پہنچ سکتے ہو۔ وہ رستہ میرا خون ہے جو میں نے صلیب پر اذئیت ناک موت برداشت کر کے تُمہاری نجات کے لئیے بہایا ہے۔ تُم اب میری حضوری میں آ سکتے ہو کیونکہ اب میں نے تُمہاری آزادی کی قیمت ادا کر دی ہے۔ آؤ اور مُجھے جانو۔ میں کِسی سے دُور نہیں اور میں چاہتا ہوں کہ تُمہارے ساتھ واقفیت قائم کروں۔ وقت کم ہے۔ اِسے
Comments (0)