Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) by Susan Davis (inspirational books for women txt) 📕
Read free book «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) by Susan Davis (inspirational books for women txt) 📕» - read online or download for free at americanlibrarybooks.com
- Author: Susan Davis
Read book online «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) by Susan Davis (inspirational books for women txt) 📕». Author - Susan Davis
25 زبور 15 آئت :
میری آنکھیں ہمیشہ خُداوند کی طرف لگی رہتی ہیں کیونکہ وہی میرا پاؤں دام سے چھُڑائیگا۔
اب کُچھ ہی وقت باقی ہے۔ دُنیا آخری وقت میں ہے۔ دُنیا تُمہیں مکمل یقین دِلائے گی لیکن ایسا نہیں ہے۔ وہ تباہی کی طرف جاتی ہے۔ جلد ہی یہ جانیں گے کہ دیر ہو گئی ہے۔ اپنی آنکھیں کھولو۔ دُنیا جُھوٹی تسلی دیتی یے۔ میں تُمہیں بتاتا ہوں کہ اپنی زِندگی مُجھے دو۔ میرے آگے جُھکو۔ میں روح القدس کی مدد سے تُمہاری آنکھیں کھولوں گا اور تُم بحال کئیے جاؤ گے اور تُم سچائی سے واقف ہو گے۔ میرا روح ہی تُمہاری آنکھیں کھول سکتا ہے اور تُم اِس دُنیا کے دھوکے کو دیکھ سکو گے۔ میں تُمہیں روحانی آنکھیں دینا چاہتا ہوں۔ اگر تُم مانگو گے تو تُم کو مِلے گا۔ توبہ کرو تاکہ اپنا دِل اور روح اِس دُنیا سے محفوظ رکھ سکو۔
مُکاشفہ 3 باب 18 آئت :
اِس لِئے مَیں تُجھے صلاح دیتا ہُوں کہ مُجھ سے آگ میں تپایا ہُؤا سونا خرِید لے تاکہ دَولتمند ہو جائے اور سفید پوشاک لے تاکہ تُو اُسے پہن کر ننگے پن کے ظاہِر ہونے کی شرمِندگی نہ اُٹھائے اور آنکھوں میں لگانے کے لِئے سُرمہ لے تاکہ تُو بِینا ہو جائے۔
https://www.youtube.com/watch?v=5UawAcmV8Hw&t=96s
باب 7
برّے کی شادی کی ضیافت کا جشن
یہ کلام اُن کے لئیے ہے جو اِسے قبول کرتے ہیں۔ میں آج تُم سے آنے والے جشن کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔ جِس میں میِں اپنی دُلہن کو اُٹھا لوں گا یعنی اپنی کلیسیا کو۔ اور یہ وقت جلد ہی آنے والا ہے اور میرے بچے ابھی تک تیار نہیں۔ وہ مُجھ سے جھگڑتے ہیں اور اِس دُنیا سے لِپٹتے ہیں۔ وہ میرے مُطابق چلنا نہیں چاہتے۔ وہ ان باتوں پر غور نہیں کرتے جو میں اُن کو بتانا چاہتا ہوں۔ بہت جلد یہ دروازہ بھی بند ہو جائے گا۔ میں آؤں گا اور اپنی کلیسیا کو لے کر چلا جاؤں گا۔
دانی ایل 12 باب 4 آئت :
لیکن تو اے دانی ایل ان باتوں کو بند کر رکھ اور کِتا پر آخری زمانہ تک مُہر لگا دے ۔ بُہیترے اس کی تفتیش و تحقیق کریں گے اور دانش افزوں ہو گی۔
میری دُلہن جو اُٹھا لی جائے گی بہت سے اِسے نہیں جانتے۔ وہ چُھپی ہوئی ہے۔ میں نے اُسے محفوظ رکھا ہے۔ کوئی بھی اُسے نہیں جانتا۔ میرا نور اُس میں چمکتا ہے۔آخری نور جو اِس دُنیا میں رہ گیا یے۔ وقت جلد آنے والا ہے جب یہ نور اِس دُنیا سے اُٹھا لیا جائے گا اور بھیجے ہوئے اِس دُنیا سے چلے جائیں گے اور یہ جشن ایک لمبا جشن ہو گا۔ جب میرے بچے جو تیار ہوں گے اُٹھا لئیے جائیں گے۔ ایسا جشن اِس دُنیا میں کبھی نہیں ہوا۔ ایسا نہ کبھی پہلے ہوا اور نہ کبھی ہو گا۔ اور یہ سب سے بڑا خروج ہو گا۔ میرے بچے اِس دُنیا سے خارج کئیے جائیں گے۔ میرے بچے یہاں سے رُخصت ہوں گے اور نیا بدن حاصل کریں گے۔ یہ بدن نور اور روشنی سے بنا ہوا ہو گا اور ہمیشہ رہنے والا ہو گا۔ میں اُن میں سے پہلا پھل ہوں گا وہ ایسی زِندگی گُزاریں گے جیسے پہلے کبھی نہ دیکھی ہوگی۔ فضل اور نور سے بھری ہوئی زنگی، ہمیشہ کی زِندگی۔
1 کرنتھیوں 15 باب 51 تا 54 آیات :
51 دیکھو مَیں تُم سے بھید کی بات کہتا ہُوں۔ ہم سب تو نہِیں سوئیں گے مگر سب بدل جائیں گے۔
52 اور یہ ایک دم میں۔ ایک پل میں پِچھلا نرسِنگا پھُونکتے ہی ہوگا کِیُونکہ نرسِنگا پھُونکا جائے گا اور مُردے غَیرفانی حالت میں اُٹھیں گے اور ہم بدل جائیں گے۔
53 کِیُونکہ ضرُور ہے کہ یہ فانی جِسم بقا کا جامہ پہنے اور یہ مرنے والا جِسم حیاتِ ابدی کا جامہ پہنے۔
54 اور جب یہ فانی جِسم بقا کا جامہ پہن چُکے گا اور یہ مرنے والا جِسم حیاتِ ابدی کا جامہ پہن چُکے گا تو وہ قَول پُورا ہوگا جو لِکھا ہے کہ مَوت فتح کا لُقمہ ہو گئی۔
جشن کے دِن بہت کُچھ ہو گا۔ ایک نظر میں تُمہیں دِکھانا چاہتا ہوں۔ جب میرے بچے میرے پاس پہنچ جائیں گے تو وہ اپنے پیاروں سے مِلیں گے جو آسمان پر پہلے سے موجود ہیں۔ یہ وقت سب سے خوبصورت ہوگا۔ کیا ہی وہ وقت ہوگا کہ جِس سے آپ جُدا ہو چُکے تھے وہ آپ سے مِلے گا۔ اور پِھر میرے بچے میرے ساتھ برّا کی شادی کی ضیافت میں شامِل ہوں گے۔ یہ تقریب میں اُن کے لئیے تیار کروں گا۔ میں اُن کے لئیے ضیافت تیار کروں گا۔ ایک میز جو کہ بھرپور نعمتوں سے بھری ہو گی۔ ہر چیز مُہیا کروں گا۔ اِس تقریب کی تفصیلات حیران کُن ہوں گی جب میرے بچے اِس جشن کے میز پر بیٹھیں گے تو اُن کے نام سونے کی تختیوں پہ لِکھے اِن کے سامنے پڑے ہوں گے اور ہر پلیٹ ہیرے اور جواہرات سے جڑی ہوئی اِن کے سامنے رکھی ہوگی۔ سونے کی کڑی ہوئی پلیٹیں اور میز کا کپڑا خالص ریشم کے دھاگوں سے بُنا ہوا ہو گا۔ اور ہر چیز روشنی سے بھری ہو گی اور پیالوں میں بھی سونے اور جواہرات جڑے ہوں گے۔ ہر پلیٹ کے ساتھ بچوں کے لئیے تحائف پڑے ہوں گے۔ یہ تحائف بچوں کے ساتھ میرے رِشتے کو ثابت کریں گے۔ ہر ایک کے لئیے الگ تحفہ ہوگا۔ یہ سب چیزیں حیرت انگیز ہوں گی۔ میری شادی کہ ضیافت ایسی ہی ہو گی۔
متی 22 باب 2 آئت :
آسمان کی بادشاہی اُس بادشاہ کی مانِند ہے جِس نے اپنے بَیٹے کی شادِی کی۔
زمین کا کھانا تو تُم جانتے ہو لیکن آسمانی کھانا تُم نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہوگا۔ اور اِس میز کی خوبصورتی بیان نہیں کی جا سکتی۔ میرا میز روشنی سے بھرپور ہو گا۔ خوبصورت موم بتیاں اور شماعیں ہوں گی۔ میرے بچے روشنی کا لباس پہنے ہوئے ہوں گے۔ ایسی روشنی جِس کا سایہ نہ ہو گا۔
یعقوب 1 باب 17 آئت :
ہر اچھّی بخشِش اور ہر کامِل اِنعام اُوپر سے ہے اور نوروں کے باپ کی طرف سے مِلتا ہے جِس میں نہ کوئی تبدیلی ہوسکتی ہے اور نہ گردِش کے سبب سے اُس پر سایہ پڑتا ہے۔
میں اپنی دُلہن کو روٹی دوں گا اور میں اُس کے لئیے گاؤں گا۔ وہ میرے لئیے بہت خوبصورت ہو گی۔ ہر طرف شادی کا ماحول ہو گا اور خوبصورت موسیقی ہر طرف ہو گی۔ میں اپنی دُلہن کے ساتھ ناچوں گا اور ہم ایک ہو جائیں گے۔ میرے بچے ناچیں گے اور جشن منائیں گے۔ سب کے دِل خوش ہوں گے اور کوئی بھی دُکھی نہ ہو گا اور یہ خاص وقت ہو گا فضل اور محبت سے بھرپور۔ کبوتروں سے بھرا ہوا آسمان ہو گا اور ہوا کبوتروں سے بھری ہو گی۔ وہ خوبصورتی سے فِضا میں اُڑیں گے اور میری دُلہن کو پیغام دیں گے۔ میری دُلہن میرا احترام کرے گی۔ میں اپنی دُلہن کو انگوٹھی تحفے میں دوں گا اور دُلہن کا نام اُس پر لِکھا ہو گا۔ ہر طرف مُختلف رنگوں گے پھول ہوں گے۔ نئے اور پُرانے رنگوں کے پھول۔ ہر طرف سُہانی خُوشبو ہو گی۔ میرے بچے اِس میں مگن ہو جائیں گے۔
لوقا 15 باب 22 آئت :
باپ نے اپنے نَوکروں سے کہا اچھّے سے اچھّا لِباس جلد نِکال کر اُسے پہناؤ اور اُس کے ہاتھ میں انگوٹھی اور پاؤں میں جُوتی پہناؤ۔
ایوب 38 باب 6 تا 7 آیات :
6 کس چیز پر اُسکی بنیاد ڈالی گئی ؟یا کس نے اُسکے کونے کا پتھر بٹھایا
7 جب صبح کے ستارے ملکر گاتے تھے اور خدا کے سب بیٹے خوشی سے للکارتے تھے ؟
ہر کوئی بادشاہ کی ستائش کرے گا کیونکہ اُس کی دُلہن آئی ہے۔ اُس نے اپنے آپ کو دُلہا کے لئیے تیار کِیا ہے۔ آؤ خوشی منائیں۔
مُکاشفہ 19 باب 7 آئت :
آؤ۔ ہم خُوشی کریں اور نِہایت شادمان ہوں اور اُس کی تمجِید کریں اِس لِئے کہ برّہ کی شادِی آ پہُنچی اور اُس کی بِیوی نے اپنے آپ کو تیّار کر لِیا۔
برُے کی تعریف ہو جِس نے اِس دُنیا کے گُناہ اپنے اوپر اُٹھا لئیے۔ اُس کا نام بُلند ہو۔ اُس کے پاک نام کی تمجید ہو۔
یوحنا1 باب 29 آیت :
دُوسرے دِن اُس نے یِسُوع کو اپنی طرف آتے دیکھ کر کہا دیکھو یہ خُدا کا بّرہ ہے جو دُنیا کا گُناہ اُٹھا لے جاتا ہے۔
میرے بچوں کو اِن کے گھر دِکھائے جائیں گے اور وہ بہت خوبصورت ہوں گے۔ جِن کے بارے میں کانوں نے سُنا نہ آنکھوں نے دیکھا جو میری دُلہن کے لئیے ہو گا جو مُجھے پیار کرتی ہے۔
1 کرنتھیوں 2 اب 9 آئت :
بلکہ جَیسا لِکھا ہے وَیسا ہی ہُؤا کہ جو چِیزیں نہ آنکھوں نے دیکھیں نہ کانوں نے سُنِیں نہ آدمِی کے دِل میں آئیں۔ وہ سب خُدا نے اپنے محبّت رکھنے والوں کے لِئے تیّار کر دِیں۔
میری بیٹی یہ گھر اِس دُنیا کے گھروں سے زیادہ خوبصورت ہوں گے۔ میری دُلہن کے پاس وہ ہو گا جو کِسی کے پاس نہیں۔ ہر بچے کی خواہش کے مطابق اُس کا گھر ہو گا اور ہر گھر ایک دوسرے سے الگ ہو گا۔
یوحنا 14 باب 2 اور 3 آیات :
2 میرے باپ کے گھر میں بہُت سے مکان ہے اگر نہ ہوتے تو مَیں تُم سے کہہ دیتا کِیُونکہ مَیں جاتا ہُوں تاکہ تُمہارے لئِے جگہ تیّارکرُوں۔
3 اور اگر مَیں جا کر تُمہارے لئِے جگہ تیّار کرُوں تو پِھر آ کر تُمہیں اپنے ساتھ لے لُوں گا تاکہ جہاں مَیں ہُوں تُم بھی ہو۔
میرے بچے اپنے گھر دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ اِن کی زیبائش دیکھنے کے لائق ہو گی۔ سارا سامان خوبصورت اور الگ ہو گا۔ سب کُچھ بہت الگ ہو گا۔ بہت سے حیرت انگیز تحائف ہوں گے ۔ بہت سے باغات ہوں گے جو خوبصورت درختوں اور پھلوں اور پھولوں سے بھرے ہوں گے۔ ہر گھر خوشی اور محبت سے بھرپور ہو گا۔ تنہائی کبھی بھی آسمان پر بُری نہ لگے گی بلکہ میں ہر وقت اپنے بچوں کے ساتھ ہوں گا۔
36 زبور 8 آئت :
وہ تیرے گھر کی نعمتوں سے خوب آسودہ ہونگے۔ تُو اُن کی اپنی خوشنودی کے دریا میں سے پلائیگا۔
میرے بچو تُمہارا اپنا گھر ہوگا۔ تُم. نہیں جانتے کہ میں تُمہارا انتظار کر رہا ہوں۔ دُنیا میں کوئی ایسی چیز نہیں جو آسمان سے مشاہبہ ہو گی۔ صرف ذاتی طور پر اِس کے گواہ تُم ہو سکتے ہو۔ میرے بچو آؤ مِل کر آسمان کا لُطف اُٹھائیں جو کبھی ختم نہ ہو گا
16 زبور 11 آئت :
تُو مجھے زندگی کی راہ دِکھائیگا ۔ تیرے حضُور میں کامل شادمانی ہے۔ تیرے دہنے ہاتھ میں دائمی خُوشی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=wRjarHTWt7w
باب 8
جشن کی تیاری
آؤ شروع کریں۔ اے میری بیٹی جشن کے دِن کے لئیے بہت سی تیاری کرنی ہے۔ میرے بچوں کو میرے ساتھ وقت گُزارنے کی ضرورت ہے۔ خاموشی اور علحدگی میں میرے ساتھ وقت گُزارو۔ مُجھے اُن کی توجہ اور رفاقت کی ضرورت ہے۔ اپنے دِل کے خیال اُن کے ساتھ بانٹنا چاہتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ پورے دِل سے میرے آگے جُھکیں۔
91 زبور 1 آئت :
جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکونت کریگا۔
میرے بچے اِس دُنیا میں مگن ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ دُنیا اُن کو سب دے گی۔ یہ دُنیا خالی اور سخت دِل ہے۔ ہر کوئی اپنی سوچتا ہے دوسرے کی فِکر کِسی کو نہیں۔ ہر کوئی دوسرے سے چھیننے کے چکر میں ہے۔ یہ دُنیا نااُمیدی سے بھری ہے اور میرے بچے ابھی بھی نہیں سمجھتے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ایک بہتر مُستقبل اُن کو مِل جائے گا۔ میرے بچوں کو اِن احمقانہ باتوں سے نِکل کر زِندہ خُدا کے پاس آنا ہے۔ اپنے نجات دہندہ اور پیدا کرنے والے کے پاس جِس کے پاس اِس زِندگی کی بھرپوری ہے۔ میں ہی تمام زِندوں کا خُدا ہوں اور زِندگی کی کُنجیاں میرے پاس ہیں۔ اِس اے پہلے کہ میں آؤں تُم میرے سامنے جُھکو کیونکہ میں اِنصاف کرنے آ رہا ہوں۔
ایوب 12 باب 10 آئت :
اُسی کے ہاتھ میں ہر جاندار کی جان اور کُل بنی آدم کا دم ہے۔
یہ سب بہت جلد ہونے کو ہے۔ میری دُلہن کو اپنا آپ مُجھے دینا ہے تا کہ میرے
Comments (0)